مون سون کی بارشوں نے کئی شہروں کو جل تھل کردیا

rain

rain

لاہور : (جیو ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں اِن دنوں مون سون کی پہلی بارشیں جاری ہیں،لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں مون سون کی پہلی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے ۔اور موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

لاہور میں آج صبح گھنگھورگھٹائیں چھاگئیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ،کئی علاقوں میں ہلکی اور بعض میں تیزبارش ہوئی، جس سے موسم خوش گوار ہو گیا،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈیرہ اسمعیل خان میں 76ملی میٹر ہوئی،جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے24گھنٹوں کے دوران سرگودھا میں71،رسال پور میں57،جھنگ میں 52،فیصل آباد میں 46،ملی میٹر بارش ہوئی،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 37،جوہرآباد میں30،نورپورتھل میں26،بھکر میں 25 ، ملتان میں15،میانوالی اور پاراچنار میں12،12اور مالم جبہ اور کوٹلی میں 10،10ملی میٹر مینہ پڑا۔