مکاؤ کوالیفائر راؤنڈ کے دوران حادثہ ، موٹر سائیکلسٹ ہلاک

Portugal

Portugal

پرتگال (جیوڈیسک) پرتگال موٹر سائیکلسٹ مکاؤ کوالیفائر میں حادثے کے دوران ہلاک ہوگئے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل رائیڈر لوکٹس فلیپی مکاؤ گراؤنڈ پریکٹس کے کوالیفائنگ سیشن میں حادثے کے دوران جاں بحق ہوئے۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے بتایا ہے کہ حادثے میں کوئی دوسرا موٹر سائیکل رائیڈر ملوث نہیں ہے۔ کمیٹی نے کوالیفائنگ سیشن کو فوری طور پر ملتوی کر دیا۔

حادثے کے فوری بعد لوئس کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ 35 سالہ لوئس حادثے کے تیس منٹ بعد انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے سال سالوں کے دوران یہ دوسرا حادثہ ہے جس میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا ہے ۔