مکتوب ملکہ۔۔۔۔ تحریر زاہد مصطفیٰ اعوان

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

جوں جوں حلقہ این اے 107 کے ضمنی انتخابات قریب آ رہے ہیں دن بدن اس میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ ویسے کہا جاتا ہے کہ میاں برداران نے ملک محمد حنیف اعوان کو ٹکٹ دے کر زیادتی کی ہے مگر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ملک حنیف اعوان کو ٹکٹ جاری کر کے اس کو جتنے کا بھی بندوبست کر دیا ہے گزشتہ کئی ماہ سے جاری چوہدری لیاقت بھدر کی میاں برداران کی ملاقاتوں اور پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اور حلقہ پی پی 112 سے پاکستان مسلم ن کے امیدوار کی ٹکٹ حاصل کرکے ضلع بھر کی سیاست میں بھونچال رونما کر دیا ہے اورآئندہ دنوں میں میاں نواز شریف یا میاں شہباز شریف کے متوقع جلسہ حلقہ این اے 107 میں مزید ق لیگ کے مضبوط امیدوار وں کا بھی پاکستان مسلم ن میں شمولیت کا اعلان بھی متوقع ہے میاں بردارن نے چوہدری احمد سعید، نواب زادہ مظہر علی خان اور لیاقت بھدر کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل کر کے چھکوں کی ہٹ ٹرک مکمل کر دی ہے ادھر میاں شہباز شریف نے چوہدری لیاقت بھدر کو مسلم ن میں شمولیت کا تحفہ بھی دیا ہے۔اب چوہدری لیاقت علی بھدر ملک محمد حنیف اعوان کی بھر پور انتخابی مہم شروع کئے ہوئے ہیں ۔جس سے چوہدری رحمان نصیر مرالہ کی حمایت میں بھی کمی نظر آرہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف گجرات میں ہونے والے صوبائی ضمنی الیکشن کے بعد اب حلقہ این اے 107کو بھی ہر حالت میں ون کر نا چاہتے ہیں ۔میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں حلقہ پی پی 112 کیلئے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخابات تو ایک دو ماہ کیلئے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے عام انتخابات میں بھی گجرات کی سطح پر مضبوط ترین سیٹ اپ بنا لیا ہے۔جس کا کریڈٹ میاں برادران کو جاتا ہے ۔جو لمحہ بہ لمحہ حلقہ این اے 107کی رپورٹ لے رہے ہیں۔

وفاقی حکومت میں شامل اتحاد پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق نے بھی حلقہ این اے 107سے اپنے امیدوار چوہدری رحمن نصیر مرالہ کیلئے باقاعدہ الیکشن مہم کا اعلان کر دیا ہے بلکہ پوری آب و تاب کے ساتھ حلقہ سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ مہم بھی شروع کر رکھی ہے لیکن ووٹر اس وقت باجرہ کی فصل کی کٹائی میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔ادھر ملک حنیف اعوان نے بھی اپنی انتخابی مہم باقاعدہ شروع کر دی ہے ۔اور ان دنوں کئی معرکے سر کئے ہیں ۔یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر ۔یونین کونسل ملکہ ۔یونین کونسل گلیانہ۔یونین کونسل بھگوال اور گرد و نواح میں بسنے والے اعوانان نے بھی ملک محمد حنیف اعوان کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔لیکن چوہدری رحمن نصیر مرالہ بھی کسی سے کم نہیں رہے۔وہ بھی اپنی ڈور میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ،اور دون رات محنت کر کے ووٹ حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں ۔یہاں یہ بھی واضع کرتا چلوں ۔کہ پی ایم ایل این کے چوہدری عابد رضا بھی ملک محمد حنیف پالسیوں سے نالاں ہیں۔

اگر ملک محمد حنیف اعوان چوہدری عابد رضا کو اپنے ساتھ نہیں ملاتے اور ان کی بھر پور حمایت حاصل نہیں کرتے تو یہ الیکشن جیتنا ملک محمد حنیف اعوان کے لئے مشکل ہو گا ۔اگر یہ کوشش جلد از جلد کی جاتی ہے تو ملک محمد حنیف اعوان کو کھاریاں سے لے کر گوٹریالہ اور بٹر تک بے فکری ہو جائے گی ۔اور محنت بھی نہیں کرنی ہو گی اور ضمنی الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں ۔وگرنہ یہ سیٹ جیتنا مشکل ہو جائے گا ۔ عید کے بعد ملک حنیف اعوان اور چوہدری رحمن نصیر مرالہ کی اعلی قیادت بھی حلقہ این اے 107 کے ضمنی انتخابات کو ون کرنے کیلئے لنگوٹ کسیںلئے ہیں ۔ ممکن ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلی قیادت حلقہ این اے 107 کو ون کرنے کیلئے حلقہ میں ایم این ایز اور ایم پی اے حضرات اور سینٹرز بھی دورہ کریں ۔تاکہ اپنے اپنے ووٹرز کو ووٹ حاصل کرنے کے لئے راضی کیا جا سکے ۔ حلقہ این اے 107 کا الیکشن تو سترہ نومبر کو ہوگا ہی جیت کس کے مقدر میں آتی ہے وہ بھی پتہ چل جائے گا لیکن حلقہ این اے 107 سے کسی امیدوار کی ہار جیت سے پاکستان کی سیاسی اتار چڑھاو پرگہرے اثرات مرتب ہوں گے۔سیاسی حلقے حلقہ این اے 107کے ضمنی انتخابات کو میاں نواز شریف بمقابلہ آصف علی زرداری قرار دے رہے ہیں۔

تحریر : زاہد مصطفیٰ اعوان