مہدی حسن کے بھارتی مداح فکر مند، صحت یابی کے لیے دعائیں

mehdi hassan

mehdi hassan

لیجنڈری پاکستانی گلوکار مہدی حسن کی شدید علالت پر ان کے بھارتی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی ریاست راجستھان میں ان کے بچپن کے دوست نارائن سنگھ شیخاوت اور دیگر افراد نے بھی شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شدید علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
راجستھان میں مہدی حسن کے بھارتی مداح ان کی جلد صحتیابی اور درازی عمر کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ مہدی حسن سے ان کے مداحوں کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ بھارت کی مساجد کے ساتھ ساتھ مندروں میں بھی ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
مہدی حسن انیس سو ستائیس میں بھارتی ریاست راجستھان کے گاوں لونا میں پیدا ہوئے تھے۔ بعض رپورٹس کے مطابق راجستھان کی حکومت نے مہدی حسن کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔