میامی ٹینس : فائنل میں شراپوا کا ریڈوانسکا سے ٹکراؤ

Maria Sharapova

Maria Sharapova

فلوریڈا: (جیو ڈیسک) میامی اوپن ٹینس کے ویمنز فائنل میں ماریا شراپواکا ٹکراوریڈوانسکا سے ہو گا۔ مینز سیمی فائنل میں عالمی نمبرایک نوواک یوکووچ کا مقابلہ یوان مناکوسے ہو گا۔ فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میں روس کی ماریا شراپوا نے ڈینش اسٹار کیرولین وزنیاکی کوچار چھ، چھ دو اور چھ چار کے اسکور سے شکست دیدی۔

پولینڈ کی ریڈ وانسکا نے فرانس کی مارین بارٹولی کے خلاف چھ چار اور چھ دو سے کامیابی حاصل کر لی۔ مردوں کے مقابلے میں عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک یوکووچ نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کوسات چھ اور چھ دو سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں رسائی کیلئے یوکووچ کا مقابلہ ارجنٹائن کے یوان مناکو سے ہو گا۔

مناکو نے اپنی اٹھائیس ویں سالگرہ کا جشن امریکی مارڈی فش پرچھ ایک اور چھ تین کی فتح کے ساتھ منایا۔