میانمار فسادات ، امریکا کا پرامن مذاکرات کا مطالبہ

Myanmar Clashes

Myanmar Clashes

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ نے میانمار سے نسلی فسادات کے خاتمے کیلئے پپرامن مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ نے میانمار پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں نسلی فسادات کے خاتمے کیلئے طاقت کے استعمال کی بجائے پرامن مذاکرات کے ذریعے اختلافات کے خاتمے کیلئے پیش رفت کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ہمیں میانمار کی ریاست کاچن میں تشدد کے واقعات پر تحفظات ہیں اور ہم نے فریقین سے اختلافات کے خاتمے کیلئے پرامن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کو میانمار حکومت کی جانب سے کاچن باغیوں کیخلاف فضائی طاقت استعمال کرنے پر بھی شدید تحفظات ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی ترجمان میانمار کو پرانے نام برما سے پکارا جیسا کہ برطانیہ بھی میانمار کو برما لکھتا اور کہتا ہے۔