ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں : چین

Iran Sanctions

Iran Sanctions

چین (جیوڈیسک) چین نے ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ چین نے ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان میوا شینوائنگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے معاملے پر اس کیخلاف پابندیوں کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایران کے جوہری ایشو کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف امریکہ کی جانب سے حالیہ نئی عائد کی گئی پابندیاں انتہائی قابل مذمت ہیں اور ہم ان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔