ٹیکس چوری میں معاونت پر سوئس بینک ہمیشہ کیلئے بند

Swiss Bank

Swiss Bank

امیر امریکیوں کو ٹیکس چوری میں معاونت پر نجی سوئس بینک کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا۔ لندن ، سوئٹزرلینڈ کا سب سے پرانا نجی بینک امیر امریکیوں کو ٹیکس چوری میں معاونت فراہم کرنے پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نجی سوئس بینک ویگلن اینڈ کو نے ایک دہائی کے دوران 1.2 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں امیر امریکیوں کی مدد کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سوئس بینک امریکہ کو 57.8 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر بھی رضا مند ہو گیا ہے۔