میاں برادران کی عوام دوست پالیسیوں سے مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔چوہدری عابد رضا

کوٹلہ ارب (علی خان ) میاں برادران کی عوام دوست پالیسیوں سے مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی چوہدری برادران زرداری لیگ سے مل کر پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوامی طاقت سے زرداری ٹولے کو اقتدار سے بھگا کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے بزرگوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اہلیان بزرگوال کے تاریخی استقبال کو زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گا ،گذشتہ الیکشن میں جس طرح حلقہ کی عوام نے میرا ساتھ دیا میں نے آج وہی پیار آپ لوگوں کی آنکھوں میں دیکھا ہے انھوں نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ان مفاد پرست اتحادیوں کے لیے عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا جہاں بھی گیا عوام کی آنکھوں میں زرداری کے خلاف نفرت ہی دیکھی انھوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے فرعون اب عوام کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں گذشتہ چار سالوں میں انھوں نے اپنے گھروں کو بھی تالے لگا دیے تھے اب کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ مانگ رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عوام چار دسمبر کو شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو یہ واضع پیغام دیں کہ حلقہ PP-115پاکستان مسلم لیگ ن کا قلع ہے ۔ممبر صوبائی اسمبلی اٹلی چوہدری شبیر ککرالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے شیر کو کامیاب بنائیں اور میاں برادران کے ہاتھ مضبوط کریں۔

رضوان عرف جانی بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیرہ چوہدری عبدالمالک سے میرا تعلق بہت پرانا ہے چوہدری عابد رضا میرے بھائی ہیں اور چوہدری عابد رضا کی قیادت چار دسمبر کو مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔جلسہ سے ڈاکٹر ارشاد احمد بنیاں اور ماسٹر عظیم بزرگوال نے بھی خطاب کیا۔