میاں محمد نواز شریف اور پیر پگاڑا قدآور شخصیات ہیں اور دونوں ہی مسلم لیگی دھڑوں کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔ :سلیم سیف اللہ خان

اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے چئیرمین سلیم سیف اللہ خان نے نواز شریف اور پیر پگاڑا کے مئوقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور پیر پگاڑا قدآور شخصیات ہیں۔

دونوں ہی مسلم لیگی دھڑوں کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری بھی دیرینہ خواہش ہے کہ مسلم لیگی دھڑے اکٹھی ہو جائے اور اس کے لیے میں بھی کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی دھڑوں کا اکٹھا ہونا پاکستانی مفاد کے لیے بہترین اقدام ہوگا کیونکہ مسلم لیگیوں کا اکٹھا ہونا ہی پاکستان کو موجودہ مسائل سے نکال سکتا ہے۔