میاں محمد نواز شریف کی فلسطینی عوام کو مبارکباد

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطین کو مبصر ریاست کا درجہ دینے پر فلسطینی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں بھاری اکثریت سے قرارداد کی حمایت فلسطین کے عوام کی خود مختاری کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔پاکستانی عوام کو فلسطینی عوام کی بے لاگ حمایت پر فخر ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔