جرمنی اور آسٹریا میں برفباری، زندگی رک گئی

 Snow In Germany

Snow In Germany

جرمنی(جیوڈیسک)جرمنی اور آسٹریا میں شدید برف باری نے زندگی کی رفتار بھی دھیمی کر دی ہے۔دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں سڑکوں، عمارتوں اور درختوں سمیت ہر شے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ شدید برف باری سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے اور موٹر ویز پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

نقل و حمل میں مشکلات کے باعث شہریوں نے گاڑیاں چھوڑ کر پیدل آنا جانا شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے معمولات زندگی جاری رکھنے کے لئے بھاری مشینری سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔