نواز شریف کا دورہ یورپ کامیاب رہا اوورسیز کمیونٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی ، راجہ خلیل الرحمٰن

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے اندر مضبوط ،متحرک اور فعال جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان و عہدیدارا ن جماعت کی مضبوطی کیلئے دن رات کوشاں ہیں میاں نواز شریف کا دورہ یورپ انتہائی کامیاب رہا اوورسیز کمیونٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی اوورسیز کمیونٹی کیساتھ ایئرپورٹ ،تھانہ کچہری اور محکمہ مال کے اندر انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا جاتا ہے۔

جبکہ اوورسیز کمیونٹی ملکی معیشت کے اندر بڑا رول ادا کر رہی ہے دوہری شہریت اورپارلیمنٹ کا ممبر بننے سمیت تما م وہ حقوق اوورسیز کمیونٹی کو حاصل ہونے چاہیے جو ایک پاکستانی کو حاصل ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن بولٹن مانچسٹر برطانیہ کے صدر راجہ جلیل الرحمن آف پنجیڑی نے گزشتہ روز بھمبر میں میٹ دی پریس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے اندر سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کا دورہ یورپ انتہائی کامیاب رہا دورے کو کامیاب بنانے میں مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عہدیداران کا اہم رول ہے۔

جو یورپ کے اندر جماعت کو مضبوط ،متحرک اور فعال بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں برطانیہ کے اندر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف راجہ فاروق حیدر اور چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے اختلافات کی خبروں میںکوئی حقیقت نہ ہے تنظیم سازی کے حوالے سے جن ساتھیوں کو کوئی تحفظات تھے قیادت نے انکے تحفظات دور کر دیئے ہیں اب تمام کارکنان و عہدیداران مکمل طور پر متحد ہو کر کام کرر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی بیرون ممالک سے کثیر تعداد میں زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کی مضبوطی میں ریڈ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہے لیکن پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر اوورسیز کمیونٹی کیساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا جاتا ہے خاص طور پر ایئرپورٹ پر ،تھانہ کچہری اور محکمہ مال کے اندر انکے ساتھ ہتک آمیز سلو ک کیا جاتا ہے انکو ہر طرح سے لوٹنے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم کمیونٹی کو وہ تمام ترحقوق حاصل ہونے چاہیے جوکسی بھی پاکستا نی شہری کو حاصل ہیں ووٹ لینے ،پارلیمنٹ کاممبر بننے سمیت تمام انسانی حقوق حاصل ہونے چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مسائل حل کرنے اور بحرانوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ملک دہشت گردی ،لاقانونیت ،بے روز گاری ،مہنگائی ،کرپشن اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل میں گھیرا ہو اہے جس میں موجودہ 5سالوں میں اضافہ ہوا ہے کمی نہیں ہوئی جبکہ آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت نے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بھمبر اور گروہون میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا قتل عام اور انکے قاتلوں کی عدم گرفتاری اس کا واضح ثبوت ہے ۔