میمفس ٹینس ایونٹ، میلزر اور رانک فائنل میں مدمقابل ہونگے

memphis tennis

memphis tennis

امریکا میں جاری میمفس ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جرگن میلزر اور میلاوس رانک کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ میمفس ٹینس چیمپیئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریائی کھلاڑی جرگن میلزر نے جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپانک کو دو ایک سے شکست دی۔

جرگن میلزر نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا لیکن اسٹیپانک نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ میلزر نے چھ تین سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا کے میلوس رانک نے جرمن حریف بینجمن بیکر کو اسٹریٹ سیٹ سے ہرایا۔ رانک کی کامیابی کا اسکور چھ چار اور چھ چار رہا۔