میمو اسکینڈل: حسین حقانی کی اپیل سماعت کے لئے منظور

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری نے حسین حقانی کی اپیل سماعت کے لیئے منظور کر لی ہے۔ سابق سفیر کی درخواستوں اور میمو اسکینڈل کیس کی سماعت انیس دسمبر کو ہو گی۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے بعد حسین حقانی کے ملک چھوڑنے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا ۔ جس پر سابق سفیر نے یہ حکم واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار نے ان کی درخواست پر یہ اعتراض کیا تھا کہ وہ فیصلہ واپس لینے کی نہیں بلکہ نظر ثانی کی استدعا کرسکتے ہیں۔ اس اعتراض کے خلاف حسین حقانی نے اپیل داخل کی جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ نظر ثانی کی استدعا کا مطلب انھیں سنے جانے کے حق سے محروم کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے حسین حقانی کی اپیل منظور کر لی۔