میمو اسکینڈل : پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد : پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے خفیہ میمو سکینڈل کے حوالے سے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خارجہ کو محرم کے بعد طلب کر لیا۔ ان کیمرہ اجلاس کے بعد کمیٹی کے سربراہ رضا ربانی نے بتایا کہ میمواسکینڈل پر محرم کے بعد سیکریڑی دفاع اور سیکریٹری خارجہ کو بلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ دونوں سیکریٹریز کی بریفنگ کے بعد کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اگر سیکریٹری دفاع چاہیں تو اجلاس میں متعلقہ حکام کو بھی بلاسکتے ہیں۔