مہمند ایجینسی: نیٹو طیاروں کی بمباری سے آٹھ اہلکار شہید

mohmand agency

mohmand agency

پاک افغان سرحد کے قریب مہمند ایجنسی کے علاقے میں نیٹو طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ نیٹو طیاروں کی بمباری پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ چیک پوسٹ پر کی گئی جبکہ بمباری کے نتیجے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دو ہزار آٹھ میں نیٹو طیاروں کا حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک میجر سمیت گیارہ سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔