میمو کمیشن کا اجلاس آج بھی جاری رہیگا

Mansoor ijaz

Mansoor ijaz

اسلام آباد :(جیو ڈیسک) میمو کمیشن کا اجلاس آج بھی جاری رہیگا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس فائز عیسی کی صدارت میں میمو کمیشن کی کارروائی آج بھی جاری رہیگی۔ گزشتہ روز حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری منصور اعجاز پر جرح کی۔ کارروائی کا آغاز ہوا تو زاہد بخاری نے منصور اعجاز سے سوال کیا کہ آخری مرتبہ امریکا میں کب داخل ہوئے تھے جس پر منصور اعجاز نے جواب دیا کہ میرے پاسپورٹ پر امریکا میں اپریل دو ہزار گیارہ میں داخل ہونے کی اسٹمپ ہے، اس کے بعد بھی جاتا رہا ہوں مگر اسٹمپ نہیں لگی۔

آج کی کارروائی میں حسین حقانی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں موجود نہیں ہیں۔ کمیشن کی کارروائی سے قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منصور اعجاز نے کہا کہ میمو درست ثابت ہوا تو صدر زرداری کے لئے نتائج خطرناک ہوں گے۔ وزیراعظم خط نہ لکھنے کا کہہ کر صدر آصف علی زرداری کو بچا رہے ہیں۔