وحیدہ شاہ کی نااہلی، ای سی پی نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وحیدہ شاہ کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے سندھ کے حلقہ پی ایس ترپن میں پولنگ چھبیس اپریل کو ہو گی پی ایس اے ترپن کی نشست وحیدہ شاہ کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس ترپن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی اکیس اور بائیس مارچ کو جمع ہونگے جبکہ کاغذات کی جانچ پٹرتال چھبیس اور ستائیس مارچ کو ہو گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست چار اپریل کو شائع ہو گی۔