لاڑکانہ : دیرینہ دشمنی پر 4 افراد کا قتل

larkana

larkana

لاڑکانہ : (جیو ڈیسک) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے4 افراد قتل کردیئے گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں رتو ڈیرو کے علاقے نادر شاہ محلے میں ایک شخص نے  فائرنگ کرکے4 افراد کو قتل کر دیا۔ ملزم نے گھرمیں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کو ابتدائی طورپر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔