میڈرڈ ماسٹرز، اعصام الحق، راجرز کی جوڑی بھارتی ٹیم سے ہارگئی

aisam ul haq

aisam ul haq

میڈرڈ : (جیو ڈیسک)میڈرڈ ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کیکوارٹر فائنل میں روہن بوپننا اور مہیش بوپاتی پر مشتمل بھارتی ٹیم نے پاکستان کے اعصام الحق کی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

ہسپانوی شہر میڈرڈ میں کھیلے جارہے ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاک ڈچ جوڑی کا بھارتی ٹیم سے سخت مقابلہ رہا۔ دونوں سیٹ کے فیصلے ٹائی بریکر پر ہوئے۔ ایک گھنٹہ پنتالیس منٹ تک جاری مقابلے میں بوپننا اور بوپاتی پر مشتمل بھارتی ٹیم نے اعصام اور راجرز کے پئیر کیخلاف پہلے سیٹ میں سات چھ اور دوسرے سیٹ میں بھی سات چھ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی ۔ پاک ڈچ جوڑی ایونٹ سے باہر ہوگئی لیکن اس سے قبل انھوں نے برائن بردارز کو اپ سیٹ شکست دی تھی ۔