میڈونا بنیں ہدایتکارہ ، پہلی فلم ڈبلیو ای کا پریمیئر

madonna

madonna

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ سنگر میڈونا نے گلوکاری کے بعد چن لیا ہے ہدایتکاری کا میدان۔ میڈونا کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم ڈبلیو ای کا پریمیئر نیو یارک میں منعقد ہوا۔
میٹریل گرل میڈونا اپنی بیٹی لورڈیس اور بوائے فرینڈ براہیم زیبا کے ساتھ تقریب میں آئیں۔ ریڈ کارپٹ پر فلم کے تمام اداکار میڈونا کے ساتھ موجود تھے۔ برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کے امریکی خاتون ویلِس سمسن کیساتھ تخیلاتی عشق پر بنی اس فلم میں ایبی کرونش اور آسکر آئزک نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی تیاری کے لیے میڈونا کو کئی سال تک تحقیق کرنا پڑی۔ فلم امریکا بھر میں تین فروری کو پیش کی جا رہی ہے۔