میڈونا کی فلم گولڈن گلوب ایوارڈ کی 2کیٹگریز کیلئے نامزد

madonna

madonna

معروف پاپ گلوکارہ میڈونا کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ڈبلیو ای کو گولڈن گلوب ایوارڈز میں دو کیٹگریز کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے۔ میڈونا نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈز کیلئے نامزد کرنا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلم ڈبلیو ای شائقین کی توقعات پر پورا اترے گی۔ گولڈن گلوب ایوارڈز پندرہ جنوری کو ہورہے ہیں۔ ڈبلیو ای فلم تیرہ فروری کو امریکا کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔