میکسیکو میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج

volcano Mexico

volcano Mexico

میکسیکو: (جیو ڈیسک) میکسیکو میں آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کے باعث قریبی آبادیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی میں واقع آتش فشاں پوپوکیٹ پیٹل سے کئی روز سے لاوا اور راکھ کے بادل نکل رہے ہیں جس کے باعث نظام زندگی میں خلل پیدا ہونے کے خدشہ کے پیش نظر حکام نے قریبی آبادیوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

دوسری جانب میکسیکو کے نواحی علاقے گوادلاجارا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ اورفوجی ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ میکسیکو کے صدر فلپ کلڈرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آگ پر65 فیصد تک قابو پایا جاچکا ہے تاہم تیز ہواں کے باعث فائر بریگیڈ سمیت دیگر امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔