نئی ایکشن تھرلر فلم تیز 27 اپریل سے سینما کی زینت

tezz

tezz

ممبئی : (جیو ڈیسک) نئی ایکشن تھرلر فلم( تیز ) میں انیل کپور اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ایکشن سے بھر پور یہ فلم ایس آر کے انٹرٹینمنٹ اینڈ موویز کے تحت ستائیس اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس فلم کے گانے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے، جسکا میوزک موسیقار جوڑی ساجد واجد نے دیا ہے۔ گانا تیرے بنا کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار پریا درشن پروڈیوسر رتن جین ہیں۔