حریف بن گئے حلیف، ریتک روشن بن گئے ویوک کے انسٹرکٹر

krrish 3

krrish 3

ممبئی : (جیو ڈیسک) پردے پر ایک دوسرے کے دشمن نظر آنے والے  درحقیقت ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق فلم کرش تھری کے سپر ولن ویوک اوبرائے کی صحت کی فکر ہوگئی ہے ریتک روشن کو اور انہوں نے اپنے حریف کو غذا کا مکمل پلان تیار کر کے دیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ویوک اوبرائے ریتک کی باڈی سے متاثر ہوگئے ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ ماچومین کے ساتھ جم بھی جانا شروع کردیا ہے۔ آج کل دونوں اداکار حیدر آباد میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ویوک اوبرائے کرش تھری میں سپراسٹار ریتک روشن کے مقابلے میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔