نئی فلم ڈیوڈ کے پہلے ٹریلر اور گانے کی وڈیو ریلیز

Bollywood Film David

Bollywood Film David

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹیکئی معروف ناموں پر مشتمل اسٹار کاسٹ پر مبنی بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم”ڈیوڈ’ کے پہلے ٹریلر اور گانے کی وڈیوز منظرِ عام پر آگئی ہیں۔گذشتہ دنوں جاری کیے گئے ٹریلر کے بعد منظرِ عام پر آنے والا گانا”دما دم مست قلندر”بنگلہ دیشی گلوکارہ رونا لیلی کا گایا ہوا ہے جسے فلم کے لیے ریکھا بھردواج کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ فلم سمیت گانے کی موسیقی مائیکی میک لیری نے ترتیب دی ہے۔ ہدایتکار سجوئے نمبیار کی اس فلم میں نیل نیتن مکیش ، لارا دتہ ، تبو ، ایشا شیروانی ، وکرم ، ونے ورمانی اور مونیکا ڈوگرا جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔ فلم کی کہانی تین ڈیوڈز کے گرد گھومتی ہے جنکا تعلق تین مختلف ممالک اور تین مختلف ادوار سے رہا ہے۔

تین زندگیاں اورتین تقدیروں کاایک ہی نام ڈیوڈ سے کنکشن لیے اس کہانی کو ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جو بیک وقت تامل اور ہندی زبان میں یکم فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔