نئی مانیٹری پالیسی کا اجراء آج ہوگا، سب کو کمی کی توقع

State Bank

State Bank

مرکزی بینک (جیوڈیسک) مرکزی بینک آئندہ دوماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کر رہا ہے جس میں بنیادی شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ اس وقت ملک میں بنیادی شرح سود ساڑھے دس فیصد ہے جوکہ دو ماہ قبل مرکزی بینک کی جانب سے ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد اس سطح پر آگئی تھی۔

شرح سود کے تعین کے لئے اسٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوگا جس میں نئی مانیٹری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔۔مہنگائی کی شرح تینتیس ماہ کی کم ترین سطح اور سنگل ڈیجٹ میں آنے ،ملکی کرنٹ اکاونٹ بیلنس دو ماہ سے مثبت رہنے اور ٹریڑری بلز پر شرح سود میں کمی کے باعث تاجر برادری اور سرمایہ کاروں سمیت تجزیہ کار نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ایک سے ڈیڑھ فیصد تک کمی کی توقع کررہے ہیں تاہم بینکنگ سیکٹر کے ذرائع اسٹیٹ بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔