نئے صوبوں پر ایک پارٹی ڈرامہ بازی کر رہی ہے۔ نثار

chaudhary nisar

chaudhary nisar

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے صوبوں کے قیام پرایک پارٹی کی جانب سے ہنگامہ آرائی پرتنقید کی ہے۔ قومی اسمبلی میں نئے صوبوں پر بحث کے دوران سیاسی قائدین میں ٹھن گئی۔ چوہدری نثارنے کہا کہ ایک مخصوص پارٹی ڈرامہ بازی کر رہی ہے۔ اس ڈرامے بازی سے نئے صوبے نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام پر کوئی اختلاف نہیں۔
ادھراے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے نئے صوبوں کے متعلق ایم کیو ایم کی قرارداد کو غیرآئینی قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی نیشنل پارٹی نے شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آوٹ بھی کیا۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف چوہدری نثار احمد کی تقریر پر ایم کیو ایم کے ارکان نے بھی شدید احتجاج کیا۔