نئے صوبوں کا شوشہ انتخابات سے قبل زرداری کا سیاسی تماشا ہے : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر بنایا جانے والا کمیشن بد نیتی پر مبنی ہے۔ انتحابات سے قبل زرداری نے سیاسی تماشا شروع کر دیا ہے۔

لاہور میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب اور ریاست بہالپور کے عوام زرداری حکومت کے عزائم کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

زرداری کا تجویز کردہ بی جے پی اب بھارتی جنتا پارٹی بن چکا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ زرداری حکومت نے کرپشن کے گزشتہ 65برس کی تمام بدعنوان حکومتوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئندہ انتحابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروبس صرف ایک شہر کا نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے ۔