ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات تسلیم کیے جانے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

Young Doctors Strike

Young Doctors Strike

لاہور (جیوڈیسک) ینگ داکٹر ایسویسی ایشن نیمطالبات تسلیم کیے جانے تک تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں سروسز ہسپتال کے باہر ینگ ڈاکٹرون کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی داخل ہو گیا ہے ڈاکٹرون نے شدید بارش اور سردی کے باوجود رات بھی کیمپوں میں گزاری۔

ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی یہ ہڑتال مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت کے ساتھ ڈاکٹروں کے سروس سٹرکچر اور ان کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کے خاتمہ کے لیے ہے جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گئے بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے چاہے انہیں موت ہی کیوں نہ آجائے۔