موسم کی خرابی ، پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) موسم کی خرابی کی وجہ پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ اندورن اور بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے باعث قومی ائرلائن کی اندرون اور بیرونی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 کو لاہور اتار لیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد جانے پی کے 308 تین گھنٹے تاخیر کے بعد شام 7 بجے روانہ ہو گی۔ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 تین گھنٹے تاخیر کے بعد رات 9 بجے روانہ ہو گی۔

اسلام آباد سے کراچی رات نو بجے آنے والی پرواز پی کے 309 اب رات 10.30 بجے روانہ ہو گی۔ فیصل آباد سے ملتان جانے پرواز پی کے 341 ، 8 گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے روانہ ہو گی۔ اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 211 پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 4 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہو گی۔

اسلام آباد سے برمنگہم کے لیے صبح 9 بجے جانے والی پرواز پی کے711 سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی ۔کراچی ، براستہ لاہور مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 721 پندرہ گھنٹے جبکہ کراچی سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 729 ، 9 گ ھنٹے تاخیر کا شکا ر ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے مسافر گھر سے نکلنے سے قبل پی آئی اے حکام سے رابطہ کریں ۔پی آئی کا عملہ مسافروں کو سہولت پہنچانے کے لیے ائرپورٹ پر موجود ہے ۔