وزیر اعظم کے خارجی راستوں پر پولیو کاؤنٹر قائم کرنے کے احکامات پر عمل نہ ہو سکا

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک بھر کے ایئرپورٹس اور زمینی رابطوں سے ملک سے باہر جانے والے راستوں پر پولیو کانٹر قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر ابھی تک عمل درآمد نہ ہو سکا۔

وزیر اعظم نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اعتراضات کے بعد ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کے لیے پولیو کاؤنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ زمینی رابطوں کے زریعے ملک سے باہر جانے والوں کے لیے بھی خصوصی کاؤنٹر قائم ہونے تھے لیکن وزیر اعظم کے یہ احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ اور زمینی سرحد پر کاؤنٹر نہ بنایا جا سکا۔ عالمی ادارہ صحت نے انتباہ کیا تھا کہ پاکستان کے ذریعے پولیو وائرس دیگر ممالک میں منتقل ہو سکتا ہے جس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔