چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے گذشتہ روز گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی

Ch Naeem Uddin Makhdoom Ahmed Met

Ch Naeem Uddin Makhdoom Ahmed Met

پیرس (عاصم ایاز) سپین کے معروف بزنس مین و سابق ناظم چوہدری کلیم الدین وڑائچ آف گورالی اوران کے بھائی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 186 کے امیدوار چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے گذشتہ روز گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں انتخابی حلقہ 185 اور 186 کے بارے میں انتخابی حکمت عملی کے بارے میں غور و خوض ہوا۔

ملاقات میں سابق تحصیل ناظم و ایم پی اے سید عرفان گردیزی بھی موجود تھے۔ اس موقع پرچوہدری نعیم الدین وڑائچ نے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو حلقہ این اے 186 کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حلقہ این اے 186 امیں چوہدری نعیم الدین وڑائچ ایک مضبوط امیدوار ہیں اور انتخابات کے روز عوام ان کی حلقہ میں عوامی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کامیاب کروائیں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ حلقہ کے معززین اور سیاسی شخصیات بھی چوہدری نعیم الدین وڑائچ کے ساتھ ہیں اور وہ سب بھی ان کی عوامی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ سابق تحصیل ناظم اور ایم پی اے سید عرفان گردیزی نے کہا وہ عنقریب حلقہ این اے 185 اور حلقہ این اے 186 کی سیاسی اور سماجی شخصیات کے ساتھ مل کر چوہدری نعیم الدین وڑائچ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کریں گے۔