نئے صوبوں کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کر رہے ہیں۔ فاروق ستار

farooq sattar

farooq sattar

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نئے صوبوں کے لئے فیصلہ کن جدو جہد کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر اہم جماعتوں نے متحدہ کا ساتھ دیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے بل پاریمنٹ کے آئندہ اجلاس میں لانے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے۔
اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر وزیر اعظم، ق لیگ ، جے یو آئی اور فاٹا اراکین کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام سے جنوبی پنجاب اور ہزارہ میں ناانصافیاں ختم ہوں گی۔