نئے صوبوں کے قیام کیلئے زرداری کمیشن قبول نہیں: چودھری نثار

chaudhry nisar

chaudhry nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے زرداری کمیشن قبول نہیں ۔ بھارت کی طرح قومی کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چودھری نثار نے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے قومی کمیشن بنایا جائے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ صرف پنجاب کی تقسیم کی جائے۔اس سے بڑا کیا تماشا ہوگا کہ فرحت اللہ بابر، فاروق ستاراورحاجی عدیل پنجاب کوتقسیم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔مسلم لیگ ق ہزارہ صوبے کے قیام کے حوالے سے خاموش ہے۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ چاہتی ہے لیکن بہاولپورصوبے پر رضامند نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کے قیام میں صدر آصف زرداری اورحکومت کا کوئی کردار نہیں۔ یہ کام اسمبلی کا ہے۔