نئے صوبے : مسلم لیگ ن کی کمیشن کے قیام کی حمایت

zulfiqar khosa

zulfiqar khosa

لاہور : مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے صوبوں کے قیا م کے لیے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی جانب سے کمیشن کے قیام کے مطالبے کی بھر پور حمایت کی گئی وزیر اعلی پنجاب کے سینئر مشیر ذوالفقار کھوسہ کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جمعرات کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ارکان کو پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں پارٹی ارکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بات نہ کی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں پنجاب میں نئے صوبے کے قیام سے متعلق کسی ممکنہ قرارداد یا تحریک کی حمایت نہیں کی جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے صوبوں سے متلعق پالیسی بیان صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ دینگے اجلاس میں شریک منتخب نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ چودہ آگست کے روز لاہور میں موجود رہیں اور مینار پاکستان پر ہونے والے آزادی گرینڈ شو کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم کردار ادا کریں ،شرکاکو بتا یا گیا کہ پارٹی سربراہ میاں نواز شریف چودہ آگست کو منتخب ارکان سے تجدید عہد وفا کا حلف لینگے۔