اسلام آباد : حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعظم

gilani

gilani

اسلام آباد : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور کسی کو انتقامی کا روائی کا نشانہ بنایا گیا اور نہ ہی ملک میں کوئی سیاسی قیدی ہے۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں سے حلف لینے کے بعد خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمریت دور کے پیمرا کے کالے قوانین موجودہ حکومت نے ختم کئے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کی وجہ سے عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص مجروح ہوا ہے ان حالات میں میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ اشتعال اور نفرت کے رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔وزیر اعظم نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کیا جبکہ دو بیمار صحافیوں کی مالی امداد کے علاوہ پریس کلب اسلام آباد کی عمارت کی تعمیر کے علاوہ ایک کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔ تقریب سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔