نائیجیریا میں فوج کی فائرنگ ، 30 شہری ہلاک

Nigeria

Nigeria

نائیجیریا (جیوڈیسک) ابوجا نائیجیریا میں فوجیوں کی فائرنگ سے 30 شہری ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا کے شہر میڈوگری میں فوجیوں نے فائرنگ کے بعد متعدد گھروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ میڈوگری شہر عسکری گروپ بوکوحرام کے زیراثر ہے جہاں شرعی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔