نجی دورے پر لندن گیا تھا،ساتھ جانا اتفاق تھا ، شرجیل میمن

sharjeel memon

sharjeel memon

سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ذوالفقار مرزا کے ساتھ لندن جانا محض اتفاق تھا ۔
شرجیل میمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ایک دن پہلے اس بات کا علم ہوا کہ ذوالفقار مرزا بھی اسی فلائٹ سے لندن جا رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ہم محض ساتھ گئے ہیں میرا ذوالفقار مرزا کی لندن میں سر گرمیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا میں نے اپنی پارٹی کی اعلی قیادت کو وضاحت پیش کردی ہے شرجیل میمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی رکن ذوالفقار مرزا کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔