نشاط ضیاء قادری کے فنڈز سے تعمیر کئے ماڈل روڈ اور TMAشاہ فیصل کی جانب سے تعمیر کئے ناصر حسین شہید فیملی پارک کا افتتاح

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی رضا ہارون (آج)مورخہ 5جنوری2012ء بروز ہفتہ شام 7بجے شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر6میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی حلقہ 120کے نشاط ضیاء قادری کے ترقیاتی فنڈز سے تعمیر کئے ماڈل روڈ کا افتتاح اور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے یونین کونسل نمبر3ملیر ریور برج کے ساتھ تعمیر کئے ناصر حسین شہید فیملی پارک کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے ناصر حسین شہید فیملی پارک میں عظیم الشان عوامی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں TMAشاہ فیصل کے افسران و ملازمین کو بہتر کا رکردگی پر شیلڈ اور اسناد سے نواز جائے گا تقریب کے کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی رضا ہارون جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری ،ڈاکٹر ندیم مقبول ہونگے۔