نوابشاہ:مسافر بسوں ڈاکووں کی لوٹ مار ،فائرنگ سے مسافر ہلاک

Nawab Shah Sindh

Nawab Shah Sindh

نوابشاہ دولت پور بائی پاس پر 2 مسافر بسوں میں ڈاکووں کی لوٹ مار کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دولت پور بائی پاس پر 2 مسافر بسوں میں ڈاکووں نے لوٹ مار کی۔اس دوران ڈاکووں نے فائرنگ بھی کی جس سے ایک مسافر جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ڈاکو مسافروں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈاکو پولیس کی وردی پہنے ہوئے تھے،پولیس کے مطابق یہ مسافر بسیں کراچی سے پنجاب جارہی تھیں،بسوں میں ڈکیتی کے خلاف مشتعل مسافروں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا۔