کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک

Karachi Target Killings

Karachi Target Killings

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کیمطابق شرافی گوٹھ کے علاقے میں دشمنی کی بنیاد پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا،مقتول کی شناخت 35 سالہ نور شاہ کے نام سے ہوئی ہے،شریف آباد کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ ریاض بادشاہ نامی شخص ہلاک ہوا۔بنارس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سالہ راشد زخمی ہوا۔ منگھوپیر کنواری کالونی میں فائرنگ سے 30 سالہ عبدالغفور ہلاک ہوا،لیاقت آباد پل کے نیچے سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے۔کلفٹن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔