نواز شریف بلوچستان میں امن کی ذمہ داری لیں ایف سی واپس بلا لیں گے : کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

لاہور (جیوڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بلوچستان میں امن و امان کی ذمہ داری لیں ایف سی واپس بلانے کے لیے تیار ہیں۔ لاہور میں وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیں۔

قانونی معاملات عدالت میں طے ہونے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر مقدمات سے متعلق وزیر داخلہ بلوچستان سے بات کروں گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف ایک دن ایک بات کرتے ہیں اور دوسرے دن دوسری۔