کراچی : فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ کھارادر میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی دم توڑ گیا۔کراچی کے علاقے نانک واڑا پان منڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ہیڈ کانسٹیبل بابر سرکاری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل کے ہمراہ دو عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے