نواز شریف سے امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں

nawaz munter

nawaz munter

پاکستان: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر اور برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامشن نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے امریکہ اور بر طانیہ کے ساتھ تعلقات خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی کمیٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

میاں نواز شریف نے کیمرون منٹر سے ملاقات میں ملکی خود مختاری اور سلامتی کے حوالے سے ہو نے والی خلاف ورزیوں اور پاکستانی عوام کے رد عمل سے امریکی سفیر کو آگاہ کیا بر طانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں بھی سلامتی کمیٹی کی سفارشات اور ان پر پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔