کراچی میں فائرنگ، مزید سات افراد جاں بحق، تعداد14ہو گئی

KARACHI

KARACHI

کراچی : (جیو ڈیسک) چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہو گئی۔

بنارس پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے چار ہمدرد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق یوپی موڑ، اورنگی ٹاؤن دس نمبر پر فائرنگ سے ایک، ایک شخص جاں بحق ہوئے۔ ڈیفنس فیز ٹو میں کار پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔ صدر کے علاقے نعمان سینٹر ، سرجانی اور ویٹا چورنگی پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔

موسمیات کے قریب فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ غریب آباد بلوچ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ دہلی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ اے این پی کے ذمہ دار کو ذاتی جھگڑے کے دوران قتل کر دیا گیا۔ گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا۔

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کو مطلوب شخص مارا گیا، بنارس چوک کے قریب رشتہ دار کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ مائی کلاچی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔