نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برئوے کار لانے کا بہترین راستہ لائبریریوں کا قیام ہے۔محمد سمیع خان

کراچی : نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برئوے کار لانے کا بہترین راستہ لائبریریوں کا قیام ہے لائبریری میں مطالعہ سے نوجوانوں کی سوچ نظریہ اور خیالات سے قیادت کی وہ کرنیں نمودار ہوتی ہیں جن سے مستقبل کی صبح روشن نظر آتی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یوسی08 میںمفکراسلام کے تفصیلی دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک ، ڈپٹی ٹائون آفیسر لائبریری بشیر احمد ، افسر اطلاعات محمد عامر اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ا س موقع پر ایدمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ لائبریری میں نوجوانوں کے مطالعے کیلئے معیاری کتابیں رکھی جائیں تاکہ آنے والی نسل کو بہترین اور معیاری معلومات کی فراہمی ممکن بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ اچھی کتاب سے اچھا کوئی دوست نہیں ہوتا کتاب تنہاہی کی بہترین ساتھی ہے نوجوان نسل فضول وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ وہ کتابوں کو اپنا دوست بنائیں انسانی کردار کی تعمیر اور اچھے مستقبل کے لئے کتابوں سے تعلق رکھنا بہت ضروری ہے موقع پر موجود ڈپٹی ٹائون آفیسر لائبریری بشیر احمد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لائبریری کے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ لائبریری میں تعمیر و مرمت پر معیاری کتابوں کی فراہمی ممکن بنایا جاسکے تاکہ عوام الناس کو اس لائبریری کے ذریعے ہم معیاری کتابوں ، وسائل اور دیگر علوم سے متعلق موثر معلومات اور نوجوانوں میں کتاب بینی کے شوق کو پروان چڑھاسکتے ہیں۔

Sami Khan Libraries Visit

Sami Khan Libraries Visit