سندھ اسمبلی میں کالاباغ ڈیم اور شہباز شریف کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی(جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کالا باغ ڈیم کی تعمیر اور شہباز شریف کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر بحث میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی،اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کی۔ اجلاس ڈیڑھ گھنٹیتاخیر سے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں شروع ہوا۔شرجیل میمن ارکان اسمبلی کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے۔

زاہد بھرگڑی نے کہا کہ جعلی ووٹوں پر اقتدار میں آنے والے کالا باغ ڈیم پر بات نہ کریں۔زاہد بھرگڑی کے ریمارکس پر اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا۔سندھ اسمبلی نے کالا باغ ڈیم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔