شاہ فیصل ٹائون سمیت شہر میں فائر بریگیڈ اینڈ ریسکیو سینٹر سمیت فوری امداد کے تمام شعبوں کو فعال بنا یا جائے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ شہر میں فائر بریگیڈ سمیت تمام فور امداد کے شعبوں کو فعال کرنے کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ شکایتی مراکز اور ریسکیو سینٹرز کو فعال بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ اور عوام کے جان و مال کو تحفظ بنا نے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہارحق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون فائر بریگیڈاینڈ ریسکیو سینٹر کا تفصیلی دورہ کرکے ہنگامی صورتحال میں انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹائون آفیسر اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر یاسین مغل اور افسراطلاعات محمد ارشد بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ فائر بریگیڈ اور یسکیو سینٹر مختلف شعبوں کو معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کے بیدار کیا جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے فائر بریگیڈاینڈ ریسکیو سینٹر کے افسران و عملے سے ملاقات میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور درعوامی خدمات کی انجام دیہی میں درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ ہنگامی حالات میں عوام کے جان و مال کی تحفظ کی خاطر اپنے آپ کو وقف کرنے والے فائر فائٹرمعاشرے کا اہم کردار ہیں انہوں نے فائر فائٹر اور ریسکیو آفسران و عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فائر بریگیڈ سمیت ہنگامی صورتحال میں فوری امداد کے اداروں کے فون نمبرز کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے اور ہنگامی صورتحال مثلاً آگ لگنے ،اکسیڈنٹ اور دیگر مواقعوں پر فوری طبی امدا اور اس سے عوام کی جان ومال کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے بھی عوامی شعور کی آگاہی کو یقینی بنا یا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri